پنجاب میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

  اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ رحیم یار خان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 1-202 سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق نئے دریافت شدہ ذخائر سے 6.15 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق رواں ماہ میں ذخائر کی دریافت میں کمپنی کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دریافت شدہ ذخاٸر سے ملکی طلب اور سپلائی کے خلا کو پرُ کرنے میں مدد ملے گی جبکہ او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔