راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں جاری 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔
اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نیب کے پراسیکیوٹر مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوں گے۔
وکلائے صفائی نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح مکمل کریں گے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مجموعی طور 34 گواہان کے بیانات قلم بند ہو چکے ہیں، جرح بھی مکمل ہو چکی۔
نیب نے ریفرنس کے مزید گواہان کو ترک کر دیا، آخری گواہ تفتیشی افسر پر جرح ہونا باقی ہے۔