سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں نے گرفتار کرلیا

 لاہور /  راولپنڈی: سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں نے گرفتار کرلیا۔

 سابق آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ کو خفیہ اداروں سے قریبی رابطوں کی بنا پر حراست میں لیا گیا۔  اطلاعات ہیں کہ انہیں سرکاری رہائش گاہ آئی جی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔

شاہد سلیم بیگ پانچ سال آئی جی جیل خانہ جات رہے، وہ عمران خان کے جیل جانے سے قبل ریٹائرڈ ہوچکے تھے۔

حساس اداروں نے اسی معاملے میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفراور ڈی آئی جی جیل راولپنڈی کے دفتر سے بھی ایک آفس سپرنٹنڈنٹ ناظم علی شاہ سے پوچھ گچھ شروع کردی۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جنرل (ر) فیض حمید کے پیغامات پہنچانے کے الزام میں فوج کے دو سابق بریگیڈیئر، ایک کرنل گرفتار ہیں جب کہ اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حساس اداروں نے اپنی تحویل میں لیا ہوا ہے۔