عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رہا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال کو 13 اگست کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا تھا ، وہ گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائشگاہ پہنچے۔

جیل میں عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے شبے میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال اور اسسٹنٹ ناظم  سے پوچھ گچھ شروع کی گئی تھی۔

14 اگست کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو بھی بانی پی ٹی آئی کے لیے پیغام رسانی اور سہولت کاری کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔