اسلام آباد ہائی کورٹ نے انٹرنیٹ کی سست روی اور فائر وال لگانے کے خلاف درخواست میں 3 ستمبر کو تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سینئر صحافی حامد میر کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ممبر ٹیکنیکل وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔