ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے ڈاکٹرعبد القدیر خان ٹرسٹ ہسپتال منی لانڈرنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ملزم شوکت بابر ورک اور سہیل مغل کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
عدالتی فیصلے کےمطابق تفتیشی افسر نے ملزمان کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ملزم شوکت بابر پر اپنی اہلیہ کے نام پر منی لانڈرنگ کی رقم سے پلاٹ خریدنے کا الزام ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ وکیل نے پلاٹس کی تمام رسیدیں پیش کردی ہیں۔
عدالت نے کہا کہ ملزم کے وکیل نے شوکت بابر ورک کے پلاٹس اور ایف بی آر سمیت بینک کی تمام اسٹیٹمنٹس پیش کیں۔ عدالت نے ملزم شوکت بابر ورک اور سہیل مغل کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔