صرف اپنے رب سے معافی مانگتے ہیں اور کسی سے نہیں، عمر ایوب

  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ صرف اپنے رب سے معافی مانگتے ہیں اور کسی سے نہیں۔

عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو معافی کس بات کی مانگیں۔ بانی پی ٹی آئی نے صرف محمود اچکزئی کو مذاکرات کے معاملات دیکھنے کو کہا ہے۔ ہمیں کسی کی منت اور ترلے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب ان کے پلیٹ لٹس گرتے تھے تو انٹیلیجنس نے ان کی غلط رپورٹس پیش کیں۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف اپنے رب سے معافی مانگتے ہیں اور کسی سے نہیں۔ نو مئی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج لائیں دودھ کاُ دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ یہ لوگ سی سی ٹی وی فوٹیج لاتے نہیں کیونکہ ان کی حقیقت کھل جائے گی۔ جنرل باجوہ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے معیشت کو زمین دوز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں معیشت کا پہیہ چلنے لگ گیا تھا یہ میں نہیں بلکہ اکنامک گراف کہہ رہا ہے۔ بیرون ملک سے لوگ آکر یہاں رہ رہے تھے لیکن اب الٹا ہے لوگ پاسپورٹ کی لمبی لائنوں میں لگے ہوئے ہیں وہ سب باہر جانا چاہتے ہیں۔