پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پُرامن شہریوں کو پُرامن جلسے کی اجازت نہیں دینگے تو مایوسی ہوگی۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ آمد کے دوران انتظامیہ راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، آج ہماری ملک میں عدم برداشت اور دہشت گردی ہے، ریاست پاکستان کو عدم برداشت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک پُرامن اور سب سے بڑی جماعت ہے، بانی چیئرمین ایک نظریہ ہے جس پر قوم کو امید ہے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ ہم اسلام آباد سے 25 کلومیٹر دور جلسہ کر رہے ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر بانی چیئرمین کا نام سامنے آیا ہے۔