سپریم کورٹ میں عدالتی چھٹیاں ختم ہوگئیں آج صبح ساڑھے نو بجے نئے عدالتی سال کی تقریب منعقد ہوگی۔
عدالتی سال کی تقریب کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے، سپریم کورٹ کے ججز کے علاوہ اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ بیرون ملک دورے پر ہیں اور جسٹس منیب اختر دستیاب نہیں ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کریں گے اس کے علاوہ اٹارنی جنرل اور وکلاء تنظیموں کے نمائندگان بھی خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے زیر سماعت مقدمات کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیاں تین ماہ کے بجائے دو ماہ کی تھیں، گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 15جون کے بجائے 15جولائی سے ہوا تھا۔