بھارت کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے بالی ووڈ کے بعد ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں بھی اپنی جاندار اداکاری کا جادو چلاتے ہوئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 15 ستمبر کی شب دبئی میں ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز (SIIMA) 2024 کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں ایشوریا رائے بچن نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ شرکت کی تھی۔
ایشوریا رائے اور اُن کی بیٹی نے ایوارڈ شو کی ریڈ کارپٹ پر واک کی اور پھر پنڈال کے باہر جمع اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔
ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز 2024 میں ایشوریا رائے بچن کو اُن کی فلم ‘پونیئن سیلوان 2′ بھی شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ (کریٹکس) کا ایوارڈ ملا۔
ایشوریا رائے کی ویڈیو وصول کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جیسے ہی اپنا ایوارڈ لینے کے لیے اسٹیج پر پہنچیں تو اُن کی بیٹی نے اپنے موبائل فون کے کیمرے کی آنکھ میں اپنی والدہ کی کامیابی کا خوبصورت لمحہ قید کیا۔
واضح رہے کہ فلم ‘پونیئن سیلوان 2′ میں ایشوریا رائے بچن نے دو کردار ادا کیے تھے، منی رتنم کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم کلکی کرشنامورتی کے مشہور پانچ حصوں پر مشتمل ناول سیریز پر مبنی ہے۔
فلم ‘پونیئن سیلوان 2′ کی دیگر کاسٹ میں تریشا کرشنن، وکرم، کارتی اور جےرام سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔