فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام پر انفالو کردیا

  کراچی: حال ہی میں دوبارہ ازدواجی بندھن میں بندھنے والے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام پر انفالو کردیا ہے۔

فیروز خان کی جانب سے اپنی دوسری اہلیہ زینب دعا کو انسٹاگرام پر انفالو کرنےکی خبر جمعے کے روز سامنے آئی جس کے بعد ایک بار پھر اُن سے متعلق افواہیں گرم ہوگئی ہیں۔

فیروز خان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیروز خان کے انسٹاگرام پر فالو کیے گئے افراد کی فہرست شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ زینب کو ایک دو روز میں ہی انفالو کیا ہے۔

Feroz-khan

اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی تاہم اُن کے مداح فیروز خان کے جواب کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے اس سے قبل بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی دوسری اہلیہ اور شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں تاہم اس حوالے سے اُن کی جانب سے وضاحت سامنے نہیں آئی تھی، پھر انہوں نے دوبارہ منتخب تصاویر شیئر کردی تھیں۔

فیروز خان نے پہلی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد 2 جون 2024 کو دوسری شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا اور ساتھ میں تصویر بھی شیئر کی تھی۔