ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ لندن میں سیلفی بنوانے کے لیے آنے والے افراد سے ڈر گئی تھی۔
اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ لندن کی ایک سڑک پر اکیلی جا رہی تھی کہ چند مرد میری طرف آئے اور مجھ سے پوچھا کہ کیا میں روینہ ٹنڈن ہوں اور ساتھ ہی سیلفی لینے کی خواہش ظاہرکی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ لندن میں جرائم کی صورتحال اور گزشتہ دنوں ممبئی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد میں ان لوگوں سے ڈر گئی اور منع کردیا کہ میں روینہ ٹنڈن نہیں ہوں اور پھر تیز تیز چلتی ہوئی وہاں سے دور ہوگئی۔ کوئی ساتھ ہو تو خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتی ہوں تاہم اکیلے میں ڈر لگتا ہے۔
روینہ ٹنڈن کاکہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ افراد واقعی میرے فین ہوں تاہم اب مجھے اکیلے ڈر لگتا ہے۔ روینہ ٹنڈن کو گزشتہ ماہ ممبئی میں ان کی گاڑی میں ہجوم نے گھیر لیا تھا اور بدتمیزی کی تھی۔