شائستہ نے 3 دن میں بغیر ڈائٹ اور ایکسرسائز کے ایک کلو وزن کم کرنے کا طریقہ بتادیا

مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے بغیر ڈائٹ اور ایکسرسائز کے تین دن میں ایک کلو وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتایا۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک شائستہ لودھی سے میزبان ندا یاسر نے وزن کم کرنے کے حوالے سے اچھی ڈائٹ کے بارے میں سوال کیا، جس پر شائستہ نے کہا کہ "دنیا میں low sodium اور low fat milk جیسی کوئی چیز نہیں ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "نمک کا استعمال انسان کے لیے ضروری ہے، لیکن نمک کی مقدار اور معیار اہمیت رکھتے ہیں"۔

شائستہ لودھی نے ایک آسان تجربہ شیئر کیا، جس کے مطابق اگر آپ تین دن کے لیے نمک کا استعمال ترک کریں تو آپ اپنا وزن ایک سے ڈیڑھ کلو کم کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "سفید نمک کا استعمال کھانے کی ٹیبل سے مکمل طور پر ختم کر دیں اور اس کی جگہ pink salt یا Himalayan salt استعمال کریں"۔