بالی ووڈ کے نامور اداکار اور اداکاراؤں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ‘نینی’ رکھی ہوئی ہیں جنہیں وہ بھاری تنخواہ دیتے ہیں۔
جس طرح بالی ووڈ اسٹارز نے اپنی حفاظت کے لیے باڈی گارڈز رکھے ہوئے ہیں تو اسی طرح انہوں نے اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لیے خصوصی طور پر ‘نینی’ رکھی ہوئی ہیں۔
‘نینی’ 24 گھنٹے اداکاروں کے بچوں کے ساتھ رہتی ہیں اور اُن کے کھانے پینے سے لیکر سونے کی روٹین تک ہر ایک چیز کا خیال رکھتی ہیں۔
بھارتی میڈیا پر گزشتہ برس ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بالی ووڈ اسٹارز اپنے بچوں کی ‘نینی’ کو کتنی تنخواہ دیتے ہیں۔
شاہ رخ خان:
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابراہم خان کی دیکھ بھال کے لیے نینی رکھی ہوئی ہے، ابراہم کی نینی کے حوالے سے کچھ رپورٹس میں کہا جاتا ہے کہ اداکار ماہانہ 5 لاکھ بھارتی تنخواہ دیتے ہیں جبکہ کچھ رپورٹس میں نینی کی تنخواہ 2 لاکھ روپے ماہانہ بتائی جاتی ہے۔
عامر خان:
مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے بیٹے آزاد کی 24 گھنٹے دیکھ بھال کے لیے نینی رکھی ہوئی ہے جسے اداکار سالانہ ڈھائی کروڑ بھارتی روپے تنخواہ دیتے ہیں۔
کرینہ کپور:
بالی ووڈ کی ‘بیبو’ اور نواب خاندان کی بہو کرینہ کپور نے اپنے بیٹوں تیمور اور جے کی نینی کو ماہانہ تین لاکھ بھارتی روپے تنخواہ دیتی ہیں۔
سنی لیون:
اداکارہ سنی لیون نے اپنے تین بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دو نینی رکھی ہوئی ہیں جنہیں وہ ماہانہ چار لاکھ بھارتی روپے تنخواہ دیتی ہیں یعنی ایک نینی کو دو لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے۔
کرن جوہر:
بھارت کے معروف فلمساز کرن جوہر نے اپنے دونوں بچوں یش اور روحی کی دیکھ بھال کے لیے دو مختلف نینی ملازمت پر رکھی ہوئی ہیں جنہیں وہ ماہانہ 6 سے 8 لاکھ بھارتی روپے تنخواہ دیتے ہیں۔
شاہد کپور:
شاہد کپور اور اُن کی اہلیہ میرا راجپوت کے دونوں بچوں کا خیال رکھنے والی نینی کو ماہانہ 80 ہزار بھارتی روپے تنخواہ ملتی ہے۔
نیہا دھوپیا:
ماضی میں بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ نیہا دھوپیا اپنے دونوں بچوں کو نینی کو ماہانہ 60 ہزار بھارتی روپے نتخواہ دیتی ہیں۔