سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو خود چلا لے، مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلے پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

الیکشن کمیشن کے ذرائع مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد اپنا ردعمل جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے نے الیکشن ایکٹ کو غیرفعال بنا دیا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ٹیک اوور کرلیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب کس قانون کے تحت کام کرے؟ سپریم کورٹ اب الیکشن کمیشن کو خود چلا لے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو اپنی برانچ بنالے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر ناکارہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن فروری 2024 میں اپنا یہ کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔