اٹلی کی وزیراعظم سے تعلق کی افواہوں پر ایلون مسک کا ردعمل؟

ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی اور سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میولونی سے تعلقات کی تردید کردی۔

ایکس پر ایلون مسک کے فین کلب اکاؤنٹ کی جانب سے جارجیا میلونی اور ایلون مسک کی تصویر شیئر کی گئی جس میں دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔

’ٹیسلا اونرز سیلیکون ویلی‘ نامی اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں پوچھا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے  یہ ڈیٹ کریں گے؟

اٹلی کی وزیراعظم سے رومانوی تعلق کی افواہوں پر ایلون مسک نے کیا جواب دیا؟
اسکرین گریب/ ایکس

فین کلب اکاؤنٹ کی اس پوسٹ پر صارفین تبصرے کر رہے تھے کہ ایکس کے مالک ایلون مسک نے خود ہی وضاحت کرتے ہوئے پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’ہم ڈیٹ نہیں کررہے‘۔

ایکس پر ایک اور صارف کی جانب سے بھی ایلون مسک کی جارجیا میلونی کے ساتھ شیئر کی گئی جس پر جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ’میں وہاں اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھا، وزیر اعظم میلونی کے ساتھ کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے‘۔

اٹلی کی وزیراعظم سے رومانوی تعلق کی افواہوں پر ایلون مسک نے کیا جواب دیا؟
اسکرین گریب/ ایکس

خیال رہےکہ ایلون مسک اور جارجیا میلونی کے درمیان تعلقات کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب گزشتہ دنوں ایلون مسک نے نیویارک میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران جارجیا میلونی کی تعریف کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا میلونی کو ایٹلانٹک گلوبل سیٹیزن ایوارڈ دیتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ انہیں کسی ایسی شخصیت کو یہ ایوارڈ دیتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے جس کا باطن اس کے ظاہر سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔