جماعت اسلامی نے ملک بھر میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کو ملک بھر میں جماعت اسلامی کی جانب سے ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر مہنگی بجلی، آئی پی پیز کے خلاف دھرنے دیے جائیں گے اور اختتام پر حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے عوام اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف آواز بلند کریں، عوام کل ملک بھر میں لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی طاقتوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔