سوات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، سرغنہ سمیت 2 خوارج ہلاک

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات کے علاقے چارباغ میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاء اللّٰہ عرف مہران سمیت 2 خوارج ہلاک ہو گئے۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، خارجی عطاء اللّٰہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ خارجی مہران سوات میں غیر ملکی معززین کے قافلےکو لے جانے والی پولیس گاڑی پر حملے میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کےخاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔