وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم سب کا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں، ہم اپنے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حق اور سچ کا ساتھ دیں گے، اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ تکبر ناپسند ہے، تکبر فرعون نے بھی کیا تھا لیکن اس کے گھر میں ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے تھے۔