کسی نے بھی جرم کیا ہے اس کو سزا ملنی چاہیے، خلیل طاہر سندھو

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پہلے تحقیقات ہوتی ہیں، چارج فریم ہوتا ہے پھر ٹرائل شروع ہوتا ہے، کسی نے بھی جرم کیا ہے اس کو سزا ملنی چاہیے۔

 خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے تو کیس پہلے سویلین کورٹ میں جائے گا۔ سازش میں ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے تو سویلین کورٹ کے بعد کیس ملٹری کورٹ میں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کا حق ہے لیکن کچھ شرائط ہیں، جتنے مشترکہ مفاد کے مسائل ہیں ان پر بات چیت کریں گے۔