پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کااعلان

پاک فوج نے "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ آپریشن 6 مئی سے 10 مئی 2025 تک جاری رہا اور یہ "معرکہ حق" کا حصہ تھا جو بھارت کی جانب سے کی گئی جارحیت کے جواب میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، "معرکہ حق" 22 اپریل سے 10 مئی تک جاری رہا۔ اس دوران بھارتی افواج نے عام شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاکستان نے قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی۔
افواجِ پاکستان نے اس آپریشن کے دوران اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قومی عزم کا مظاہرہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہر افسر اور سپاہی کا کردار قابلِ فخر ہے، اور قوم کی غیر متزلزل حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
مسلح افواج نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا دفاع ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔