بیرون ممالک سے موبائل فون لانے پر نرمی، ٹیکس میں کمی کا اعلان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے موبائل فون لانے پر ٹیکس میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔

اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے گرین چینل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے فیصلے کے لیے عدالتیں 90 دن کے بجائے 60 دن میں فیصلے کرنے کی پابند ہوں گی۔