بشریٰ بی بی نے ایک دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ کر دیا: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بشریٰ بی بی کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آ گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک گھریلو غیر سیاسی خاتون کا قوم سے خطاب، موصوفہ نے ایک دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوست ملک پر شریعت ختم کرنے کا بڑا الزام لگا کر خود شریعت کی ٹھیکیدار بن رہی ہیں، "اللہ تیری شان"۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان فسادیوں کے ہوتے ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، بڑے دوست اسلامی ملک جو مسلم امہ کا ستون ہے اس پر یہ الزام بہت خطرناک ہے۔