سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے اس اجلاس میں سینئر بیوروکریٹس کو گریڈ 20 اور گریڈ 21 میں ترقی دی جانی تھی لیکن اجلاس کے ملتوی ہونے سے ترقی کے منتظر سینکڑوں افسران مایوس ہوگئے۔
سنٹرل سلیکشن بورڈ کی میٹنگ 26، 27 اور 28 نومبر کو ہونی تھی تاہم اب یہ میٹنگ 23 اور 27 دسمبر کے درمیان ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی جائے گی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سی ایس بی کے اجلاس میں سول سروس آف پاکستان کے تعینات ملازمین کو گریڈ 20 اور گریڈ 21 میں ترقی دینے کے مواقع پر غور کرنا ہے۔