اسلام آباد میں پولیس آپریشن: علی امین، بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھ کر فرار، کارکن بھی بھاگ نکلے

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں خیبر چوک کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف آپریشن میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا اور کچھ بھاگ نکلے۔

علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب گاڑیوں میں موجود ہیں اور پی ٹی آئی مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے پاس موجود ہے۔

بشریٰ بی بی کے ساتھ قافلے میں لوگ منتشر ہوگئے۔ بشریٰ بی بی کوتحویل میں لینے کا امکان ہے اور ویمن اسکواڈ روانہ ہوگیا۔

اُدھر بلیو ایریا میں خیبر چوک کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف آپریشن میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا اور کچھ بھاگ نکلے۔

رینجرز نے پہنچ کر ڈی چوک کو کلئیر کیا اور کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ اب پولیس اور رینجرز نے پی ٹی آئی مظاہرین سےجناح ایونیوخالی کرا لیا اور احتجاجی مظاہرین کو خیبر پلازہ سے آگے تک دھکیل دیا۔

دن بھر تحریک انصاف کے کارکنوں کی اسلام آباد کے ریڈ زون میں پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اورآنکھ مچولی جاری رہی۔