مشال یوسفزئی وزیرِاعلیٰ کے پی کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف

مشال یوسفزئی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

مشال یوسفزئی نے تصدیق کی کہ انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نجی ٹی وی کو انٹرویو کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

مشال اعظم یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے مشال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔