کارکردگی پر ووٹ ملتا تو پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیرافضل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے اپنی ہی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایبٹ آباد میں کارکنوں سے خطاب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ ماضی کے غلط فیصلے پرڈٹےرہناجاہلوں کی نشانی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پرووٹ ملتاتوخیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کوحقیقت نہیں کہہ سکتے، کارکردگی کا پیمانہ اور معیار رکھتے تو ہمیں آج طعنے نہیں ملتے۔

ان کا کہناتھاکہ ماضی میں ناکامیاں رہی ہیں تو انہیں ہمیں تسلیم کرناہوگا۔