پیپلزپارٹی کارکنان پر شیلنگ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف مقدمہ دائر

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ نے تھانہ شرقی میں درخواست جمع کروائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 26 مئی کو کرپشن کے خلاف پرامن احتجاج کے دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے شیلنگ کی۔

درخواست میں الزام لگایا گیا کہ شلینگ کے دوران زائد المعیاد آنسو گیس شیل استعمال کیے گئے، اور یہ کارروائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ایماء پر کی گئی۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔