خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پلس میں مزید چار پیچیدہ بیماریوں کا مہنگا علاج شامل کر دیا ہے۔
ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کے ساتھ آلۂ سماعت کی تنصیب کا علاج بھی اب مفت فراہم کیا جائے گا۔
مردان میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت او پی ڈی کا آغاز جلد ہوگا۔
صحت کارڈ پلس کے تحت 10.6 ملین خاندانوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ 2016 سے اب تک 42 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں۔