پختونخوا: گھر کے سربراہ کے انتقال پر مالی امداد دی جائیگی، لائف انشورنس اسکیم منظور

خیبر پختونخوا حکومت نے شہریوں کے لیے  لائف انشورنس اسکیم کی منظوری دے دی۔

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے مطابق صوبائی حکومت نے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانےکی منظوری دی ہے جس پر سالانہ 4.5 ارب روپےلاگت آئے گی۔

مشیر اطلاعات نے بتایا کہ گھرکے سربراہ کے انتقال پر لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائےگی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ  60 سال سےکم عمر گھرکے سربراہ کےلواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے اور 60 سال سے زیادہ عمر میں وفات پانے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دیےجائیں گے۔