ارمڑ میں خون کی ہولی -- ایک ہی فیملی کے 6 افراد بیدردی سے کس نے قتل کیے --

 پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں خون کی ہولی ایک ہی گھر کے 6 افراد بیدردی کیساتھ قتل 

ملزمان شمشاد اور منصور پسران مرشاد علی ساکنان ارمڑ میانہ نے فائرنگ کرکے 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی . مقتولین کے نام ۔مسماۃ (ش) زوجہ اطلس  ۔ مسماۃ (ن) زوجہ رمضان حضرت امین ولد اطلس ۔ فضل امین ولد اطلس ۔ طفلکہ ہما دختر فضل  عمر  دس سال  ۔ طفل احمد ولد فضل امین  عمر  تین سال . اسی طرح فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون مسماۃ (ب) زوجہ نسیم لگ کر شدید زخمی ہو گئی ہے. 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے . تین دن قبل فضل امین کی اہلیہ وفات پاچکی تھی، ملزمان کو شک۔تھا فضل امین کی اہلیہ کو مبینہ طور پر پھانسی کے ذریعے قتل کیا گیا ہے