عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف رہیں گے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ وہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔

ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف پر مبنی فیصلوں کی توقع رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے۔