لاہور: عظمیٰ بخاری کی کار کو کینال روڈ پر حادثہ

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی کار کو کینال روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے پیش آیا، عظمیٰ بخاری حادثے میں محفوظ رہیں۔

عظمی بخاری کی گاڑی کو  جی او آر سے پنجاب یونیورسٹی جاتے ہوئے جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے حادثہ پیش آیا، وہ پنجاب  یونیورسٹی  میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب کے لیے جارہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری متبادل گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی کےلیے روانہ ہو گئیں۔