لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو بری کر دیا: ملزم کے خلاف ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کیا تھا

لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے ملزم عدیل کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ملزم عدیل کی اپیل پر سماعت کی۔

اس دوران ملزم کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گواہوں کی موجودگی موقع پر ثابت نہیں ہوئی۔

بعدازاں عدالت نے سزائے موت کے ملزم عدیل کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔

یاد رہے کہ ملزم پر مقتول غلام مرتضی کو قتل کرنے کا الزام ہے، ملزم کو ٹوبہ ٹیک سنگھ عدالت نے 2021 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا جبکہ ملزم کے خلاف ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کیا تھا۔