وزارت پارلیمانی امور نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق 6سال کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے،پنجاب میں ایک کروڑ 46 لاکھ اور سندھ میں 53 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا،خیبر پختونخوا 72 لاکھ ،بلوچستان12 لاکھ ،اسلام آباد میں 3 لاکھ 90 ہزار ووٹرز کا اضافہ ہوا۔
پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد7 کروڑ 53 لاکھ ہے،سندھ میں 2 کروڑ 77 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کڑور 25 لاکھ ہے۔
بلوچستان میں 55 لاکھ 26 ہزار ووٹرزرجسٹرڈ ہے،اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار تک پہنچ گئی۔