الیکشن کمیشن نے مزید 27 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 27 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔

اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی، رکن قومی اسمبلی قاسم علی گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 6 اراکین کی رکنیت بحال ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 14 اراکین کی رکنیت بحال کردی، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 5 جبکہ سندھ اسمبلی کے 4 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔