بھارتی ریاست کرناٹکا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی کی جانب سے طلاق کی درخواست واپس نہ لیے جانے پر شوہر نے خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ بنگلورو میں پیش آیا جہاں بیوی کو طلاق کی درخواست واپس لینے کے لیے راضی نہ کر پانے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کے گھر کے سامنے خود کو آگ لگا لی۔
پولیس کے مطابق متوفی کا شوہر منجوناتھ تھا جو کنیگال شہر میں رہتا تھا، اس کی عمر 39 سال تھی اور وہ ایک ٹیکسی کے مالک تھا، 2013 میں اس کی شادی ہوئی اور شادی کے بعد وہ بنگلورو میں ایک فلیٹ میں رہنے لگا، ان کا ایک 9 سالہ بیٹا بھی تھا۔
جوڑے کے درمیان اختلافات کی وجہ سے منجوناتھ دو سال سے اپنی بیوی سے الگ رہ رہا تھا، جوڑے نے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
تاہم منجوناتھ اپنی بیوی کے گھر گیا اور اسے عدالت سے طلاق کی درخواست واپس لینے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق اس شخص کی بیوی درخواست واپس لینے پر راضی نہ ہوئی اور کہا کہ اس کی وجہ سے وہ بہت تکلیف سے گزری ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ دیکھ کر کہ اس کی بیوی نے درخواست واپس لینے سے انکار کر دیا، اس شخص نے پیٹرول کا کین لے کر اپنے گھر کی راہداری کے سامنے خود کو آگ لگا لی جس کے بعد وہ بری طرح جھلس کر چل بسا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منجوناتھ کے والدین نے ان کی بیوی کو اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔