جب اللہ بلاتا ہے، دروازے خود کھلتے ہیں – لیبیا کے حاجی کی حیرت انگیز کہانی

لیبیا کے شہری عامر المہدی منصور القذافی کی حج پر روانگی کی کہانی سننے والوں کے ایمان کو تروتازہ کر گئی۔

امیگریشن حکام نے ان کی کنیت "قذافی" کے سبب انہیں سیکیورٹی مسائل کی بنا پر جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا، جس کے باعث ان کے گروپ کے تمام ارکان روانہ ہوگئے۔ عامر نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ حج کے بغیر ایئرپورٹ سے نہیں جائیں گے۔

پہلی بار طیارہ فنی خرابی کے باعث واپس آیا، مگر پائلٹ نے عامر کو سوار کرنے سے انکار کر دیا۔ دوسری بار بھی طیارہ کسی خرابی کے باعث واپس آیا، اور اس بار پائلٹ نے اعلان کیا کہ وہ عامر کے بغیر پرواز نہیں کرے گا۔

حکام نے فوری طور پر عامر کو کلیئر کیا، اور تیسری کوشش میں وہ حج کے سفر پر روانہ ہوگئے۔