باکو میں جاری سہ فریقی اجلاس میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا.
انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور 2020 کی جنگ میں ترکیے اور پاکستان نے آذربائیجان کی بھرپور مدد کی تھی.
صدر علیوف نے مزید کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہا ہے، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا.