کاروباری ہفتے کے چوتھے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 لاکھ 9ہزار روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا جبکہ 10گرام سونا 857 روپےمہنگا ہو کر 2 لاکھ 64ہزار917 روپےکا ہوگیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں سال 2024 کے دوران 23.9 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کی قیمت 52ہزار 600 روپے بڑھ گئی۔
سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2023 کے خاتمہ پر سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20ہزار روپے ریکارڈکی گئی تھی تاہم 2024 کے اختتام پر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے فی تولہ رہی ہے۔