دانش یونیورسٹی کیلئے 100 ایکڑ زمین مختص، مستحق طلبہ کیلئے مفت داخلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے دانش یونیورسٹی کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ دیا جائے گا اور مستحق و ذہین طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ دانش یونیورسٹی کے لیے 100 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے اور اس کا انڈوومنٹ فنڈ حکومت فراہم کرے گی۔ یونیورسٹی اپلائیڈ سائنسز پر مرکوز ہوگی اور جدید تحقیق و ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ یونیورسٹی 60 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے اور 14 اگست 2026ء کو اس کا پہلا سیکشن فعال ہوگا۔