آئی ایم ایف کا اعتراف: پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل کیا

نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے اعلامیہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مانیٹری پالیسی مضبوط کی گئی اور قرض میں کمی کے لیے مالی پالیسی میں سختی برتی گئی۔ پاکستان کے ساتھ توانائی، صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ سمیت معاشی ترقی پر گفتگو ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ موسمیاتی اصلاحات کا مقصد قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنا ہے، اور آئی ایم ایف نے مثبت بات چیت اور مہمان نوازی پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔