ماڈل کرن اشفاق حسین ڈار نے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد حیرت انگیز طور پر وزن کم کر لیا۔
انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد 15 کلو وزن کم کیا، جس کی تفصیلات انہوں نے انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے مداحوں سے شیئر کیں۔
کرن اشفاق نے بتایا کہ انہوں نے سخت محنت، ورزش اور مستقل مزاجی کے ذریعے وزن کم کیا اور اب وہ اپنی پرانی فٹنس پر واپس آ چکی ہیں۔
ان کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مثبت ردعمل دیا، جہاں کئی مداحوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے عزم کو سراہا۔