بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ممکنہ حد تک ریلیف دیا گیا: وزیر خزانہ

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا ہے۔

انہوں نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 7 ہزار ٹیرف لائنز میں سے 4 ہزار پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کی گئی ہے، جو گزشتہ 30 سال میں پہلی بار ہوا ہے۔ مزید 2700 ٹیرف لائنز میں کسٹمز ڈیوٹی کم کی گئی ہے، جس سے برآمد کنندگان کو فائدہ ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پنشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے، اور حکومت نے 400 ارب روپے سے زائد ۔ٹیکس انفورسمنٹ کے ذریعے جمع کیا ہے