لاہور۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری جنوبی ایشیا ء کے پانچ بہترین خوش لباس مردوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ایشین سٹائل میگزین نے پانچ بہترین خوش لباس مردوں کی فہرست جاری کر دی، فہرست میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری بھی شامل ہیں۔فہرست میں معروف پاکستانی اداکار فواد خان بھی موجود ہیں جبکہ بھارت سے سٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ شامل ہیں۔
میگزین کے مطابق زلفی بخاری نے مشرقی و مغربی لباس کے پہناؤں کو خوبصورتی سے استعمال کیا، انہوں نے اٹالین سوٹس اور روایتی لباس کے کمبی نیشن کو بھی استعمال کیا۔میگزین نے کہا کہ زلفی بخاری کی بدولت پاکستانی سیاستدانوں کا نیا رخ دیکھنے کو ملا کہ سب ایک جیسا لباس نہیں پہنتے، زلفی بخاری فیشن سٹائل سے نوجوانوں کے لیے آئیکون بنتے جا رہے ہیں۔