اسلام آباد۔امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوادیا۔ جمعرات کو سنتھیا ڈی رچی نے ناصر عظیم خان ایڈووکیٹ کے ذریعے لیگل نوٹس بھجوایا۔ امریکی شہری نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی نے ہراساں کیا اور اب جھوٹے الزامات سے ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، 2011 میں اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے رحمان ملک کے ساتھ مل کر ہراساں کیا۔
سنتھیا ڈی رچی نے کہاکہ سوشل میڈیا پر پی پی پی کے میڈیا سیل کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے، یوسف رضا گیلانی اپنے الزامات پر معافی مانگیں اور 12 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔ امریکی شہری نے نوٹس میں کہاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر بدنام کیا گیا، 14 دن میں اپنے الزامات پر معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ناصر عظیم ایڈووکیٹ کے مطابق اپنے کلائنٹ کی اجازت سے یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔