پشاور کے 4علاقوں میں سمارٹ لا ک ڈاؤن نافذ ٗ آنے جانے پر پابندی

پشاور۔پشاور کے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،ڈی سی افس نے اعلامیہ جاری کردیااشرفیہ کالونی، چنار روڈ یونیورسٹی ٹاؤن، دانش آباد اور سیکٹر ای ٹو فیز ون حیات آباد لاک ڈاون ہوگا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران متعلقہ علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی۔ 

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن کیاگیا،لاک ڈاون علاقوں میں صرف میڈیسن، جنرل سٹور، تندور  اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی،لاک ڈاون علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی،ڈی مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی۔