پشاور۔ پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ پایاں میں سابقہ دشمنی کی بناء پر مسلح باپ بیٹوں نے فائرنگ کرکے کھیتوں میں کام کرنیوالے چچا بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق شاہ وزیر ولد عبدالرحمان سکنہ ارمڑ پایاں نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے بھائی خانزادہ اور بیٹے فضل خالق کے ہمراہ کھیتوں میں کام میں مصروف تھاکہ اس دوران دیرینہ دشمنی کی بناء پر بہرام ٗ الیاس ٗ عطاء اللہ ٗ ضیاء الرحمان پسران نواز اور نواز ٗ محمد بشیرنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بھائی اور بیٹا لگ کر جا ں بحق ہوگئے جبکہ وہ بال بال بچ گیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔