پشاور۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں قائم دو تھانوں کے قیام اور 20 تھانوں کی حد بندی کا باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے عوامی سہولت اور آبادی میں تیزی کے ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر قائم تھانہ شاہ پور کی حدود میں یاسین آباد ٗ دلہ زاک ٗ چابیان ٗ فتوعبدالرحیمیہ ٗ بیلہ نیکو خان ٗ بدھنی ٗصابی ٗ حبیب آباد ٗ وڈپگہ ٗ ٹیوب ویل کورونا ٗ گلوزئی، محمد زئی، پخہ غلام، دوران پور، مومند آباد، گڑھی غلام رسول، خان بہادر کالونی، منظور آباد، کاکا خیل اور شنواری ٹاون جبکہ تھانہ رحمان بابا کی حدود میں ہزارخوانی، دیہہ بہادر کلے، اچر کلے، موسم گڑھی، جاوید آباد، گڑھی قمر دین، گڑھی عطا محمد، بلال کالونی، گلشن آباد، گلشن رحمان کالونی، کوہاٹ بس اڈہ، عثمانیہ ٹاون، حیات خان گڑھی، دیر کالونی، پنج پیر، غفور آباد اور دیر کالونی کے علاقے شامل کئے گئے اسی طرح ورسک سرکل کے نام سے ایک نیا سرکل بھی قائم کیا گیا ہے جس میں کینٹ اور رورل ڈویژن کے دو تھانے تھانہ متھرا اور تھانہ مچنی گیٹ کو شامل ہیں عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 تھانوں کی ازسر نو حد بندی کے تحت تھانہ مچنی گیٹ سے تبلیغی مرکز، واپڈا ہاوس، حسن گڑھی، سلطان قلعہ اور میر ویس گڑھی علیحدہ کر کے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں جبکہ نیو ڈیفینس آفیسر کالونی تھانہ شرقی کی حدود میں شامل کی گئی ہے۔
اسی طرح تھانہ متھرا سے گڑھی فاضل، گڑھی فاضل ٹو، گڑھی مندرہ خیل، تیرائی بالا، ڈاگ درمنگی، گڑھی فضل الحق، کانیزہ، بابو گڑھی، تیرائی پایاں، شگئی ہندکیاں، شگئی ہندکیاں ٹو، پٹوار بالا، پیر بالا اور پٹوار پایاں علحیدہ کر کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں شامل کئے گئے ہیں، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تھانہ پشتخرہ کی حدود سے لنڈی اخون احمد علیحدہ کر کے تھانہ سربند کی حدود میں جبکہ تھانہ فقیرآباد کی حدود سے قاضی کلے علیحدہ کر کے تھانہ خزانہ میں شامل کئے گئے ہیں، اسی طرح تھانہ آغا میر جانی شاہ سے گجر آباد، سدہ بہار کالونی، جمیل چوک، شہید آباد نمبر 1، گڑھی لعل باچا تھانہ پھندو کی حدود میں جبکہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سے چغلپورہ علیحدہ کر کے تھانہ چمکنی کی حدود میں شامل ہیں اسی طرح تھانہ حیات آباد کے سیکٹر ایچ 1، ایچ 2، ایچ 3، ایچ 4 اور جی1، جی 2، جی 3، جی 4 جبکہ ای 1، ای 2، ای 3 اور ای 4 تھانہ تاتارا کی حدود میں شامل کئے گئے ہیں تھانہ شرقی سے سول کوارٹرز، کینٹ ریلوے اسٹیشن، ستار شاہ باچا کو علیحدہ کر کے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں شامل ہیں تھانہ شرقی سے ڈینز پلازہ علیحدہ کر کے تھانہ غربی جبکہ تھانہ شرقی ہی سے ڈبگری گارڈن اور شعبہ بازار تھانہ شاہ قبول کی حدود میں شامل ہوگئے۔
تھانہ شرقی سے جناح پارک کو تھانہ شہید گلفت حسین جبکہ تھانہ شرقی ہی سے ہسپتال کالونی علیحدہ کر کے تھانہ خان رازق شہید کی حد مقرر کی گئی ہے، اسی طرح رورل ڈویژن کے تھانہ داودزئی سے بیلہ ممندان، زوڑ منڈی، ڈھیرے کلے، شیر کلے، ظریف کورونا تھانہ متھرا کی مقررہ حد میں جبکہ تھانہ پشتخرہ سے دانش آباد، ابدرہ پاوکہ کے علاقے علیحدہ کر کے تھانہ ٹاون کی حدود میں شامل کیاگیاتھانہ چمکنی سے گلشن کالونی، فیصل کالونی، آفریدی گڑھی تھانہ گلبہار کی حدود میں جبکہ تھانہ تہکال اور ٹاون سے گل آباد تھانہ ناصر باغ کی حدود میں شامل کیا گیا ہے، تھانہ مچنی گیٹ سے قافلہ روڈ، ویڈینگ حال روڈ (گورا قبرستان کا پچھلا حصہ) نالہ تہکال پایاں تھانہ تہکال کی مقررہ حد میں شامل جبکہ تھانہ انقلاب سے بازید خیل، احمد خیل، کگہ ولہ، پنج کٹھہ اور شیخ محمدی کو تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں شامل کیا گیا ہے، اسی طرح تھانہ متنی سے علاقہ گڑھی فیض اللہ، شمشتو کیمپ، گڑھی چندن اور ناک بند کے علاقے تھانہ ارمڑ کی حدود میں شامل کئے گئے ہیں۔