پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے حملوں میں تیزی آ گئی ٗ مہلک وائرس نے ایک ہی دن میں 32قیمتی جانیں نگل لیں ٗ وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع سوات میں 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 10مریض چل بسے ٗ اس ضلع میں اموات کی مجموعی تعداد 64تک پہنچ گئی ہیں ٗ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 459نے مریض سامنے آئے جبکہ 153نے مہلک وائرس کو شکست دی۔
یوں صوبے میں اموات 707اور متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 18ہزار 472ہو گئی ہے ٗ 4692مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں ٗ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پشاور میں 6ٗ خیبر ٗ صوابی ٗ ملاکنڈ ٗ چترال لوئر ٗ ہنگو ٗ ڈیرہ اسماعیل خان ایک ٗ ایک ٗ مردان 2ٗ سوات 10ٗ دیر اپر 2ٗ ایبٹ آباد 3اور کوہاٹ میں بھی 3افرا د چل بسے ٗ واضح رہے کہ پشاور کے بعد سوات کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے جہاں پر 64اموات اور 1755مریض سامنے آ چکے ہیں ٗ پشاور میں اموات کی مجموعی تعداد 351ہو گئی ہے۔